ملک کے آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 25 March,2021 10:14 am

لاہور: (دنیا نیاوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرد جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔