کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات

Published On 01 April,2021 02:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج بھی سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، جہاں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔