سابق صدر آصف زرداری نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی

Published On 29 March,2021 11:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ لگوا لیا ہے۔ آصفہ بھٹو نے اس موقع کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی۔

آصفہ بھٹو زرداری کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ مجھے اپنے والد کو عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگتے دیکھ کر بہت سکون ملا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے والدین اور پیاروں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ یہ ویکسین محفوظ اور کارآمد ہے۔ یہ بات آگے پھیلائیں۔