کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کے بعد کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے، وباء کے پھیلاؤ روکنے کیلئے فیصلہ کیاگیا، کیٹیگری سی میں برازیل ، زیمبیا، جنوبی افریقا، تنزانیہ، کینیا، گھانا سمیت 12ممالک شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں5 اپریل تک توسیع کی گئی، سی کیٹگری ممالک میں شامل ممالک کے مسافروں کی 23 مارچ سے پاکستان داخلے پر پابندی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کٹیگری اے میں شامل 21ممالک کی تعداد کم کر کے 20کر دی گئی، آسٹریلیا،چین جاپان ،نیپال ، سری لنکا اورسعودی عرب شامل ہیں، کیٹیگری اے کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔