اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ جب مثبت آیا تو اس وقت انکی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ جب مثبت آیا تو اس وقت انکی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی تھی۔ انہیں ویکسین کا پہلا ٹیکا لگے صرف 2 دن ہوئے ہیں، جو کسی بھی ویکسین کے کارآمد ہونے کے لیے بہت کم وقت ہے۔
Prime Minister Imran Khan was not fully vaccinated when he contracted the virus. He only got the 1st dose and merely 2 days ago which is too soon for ANY vaccine to become effective. Anti-bodies develop 2-3 weeks after 2nd dose of 2-dose COVID vaccines. #VaccinesWork
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 20, 2021
انہوں نے کہا کہ اینٹی باڈیز ویکسین کا دوسرا ٹیکا لگنے کے دو سے تین ہفتوں کے بعد بننا شروع ہوتی ہیں۔