پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں عارفوالہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں کار سوار ڈاکٹر سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عارفوالہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو کے مطابق افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے گاڑی میں پھسے افراد کو نکالا لیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالہ منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر محمد اسلم، محمد اعظم شامل ہیں جبکہ محمد احمد اور عدنان شدید زخمی ہیں۔