کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایکسپریس ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی، ریلوے حکام نے جوائنٹ سرٹیفیکیٹ وزیر ریلوے اعظم سواتی کو بھجوادیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریک کی خستہ حالی کے باعث کراچی ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ریل ہوئیں۔
انکوائری کمیٹی نے کراچی ایکسپریس کی ڈی ریلمنٹ کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو بھجوا دی، رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹریک کی خستہ ھالی کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثہ کے بعد 490 کلومیٹر پر ٹریک فش پلیٹ تازہ ٹوٹی پائی گئی ہے۔ 490 کلومیٹر پر ڈیڑھ فٹ ٹریک کا ٹکڑا ٹوٹا ہواپایا گیا۔ کوچ نمبر12306 اور 12412 کے درمیان کپلنگ ٹوٹا ہوا تھا، کلومیٹر نمبر 491 سے 492 تک ٹریک کمزور ہونے کے باعث انجینئرنگ رکاوٹ اور سپیڈ 65 کلومیٹر مقرر تھی۔
ڈرائیور نےکاشن انڈیکیٹر کا مشاہدہ کیا اورسپیڈ 65 کلومیٹر پر کنٹرول کرنے کیلئے پریشر بریک لگائی، ٹرین2402 فٹ گھسیٹی گئی جو ظاہر کرتی ہے کہ اوور سپیڈ تھی۔ انجن ڈیٹا اور ٹریک فرانزک رپورٹ سے ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے گا۔