نجی سکولز نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مستردکر دیا

Published On 11 March,2021 10:54 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) تعلیمی ادا روں کی بندش کسی صورت قبول نہیں ، حکومت نے دخل اندازی کی توپی ڈی ایم میں شامل ہو جا ئیں گے ۔ نجی سکولز نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات نے تعلیم کا پہیہ جام کر دیا ، تعلیمی ادا روں کی بندش کسی صورت قبول نہیں ، حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا ،رکاو ٹ ڈا لی گئی تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے ہمراہ پی ڈی ایم میں شامل ہو جائیں گے ۔

دریں اثنا آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی نجی تعلیمی اداروں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔