وزیر تعلیم پنجاب کا موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

Published On 10 March,2021 01:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کورونا خدشے کے پیش نظر موسم بہار کی چھٹیوں سے متعلق ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، اور سیالکوٹ کے تمام نجی و سرکاری سکول 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں تمام نجی و سرکاری سکول ریگولر شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز: لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند