فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کورونا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، 60 سال سے زائد عمر کے 4 لاکھ 50 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مہم کا افتتاح کیا۔
کورونا وباء سب سے زیادہ ضعیف شہریوں کے لئے خطرناک ہے، بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لئے فیصل آباد میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ فیصل آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کے لئے 6 مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر روزانہ 2 شفٹوں میں ضعیف شہریوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ بزرگ شہریوں کو 2 بار ویکسین لگائی جائے گی جس کے انتظامات مکمل ہیں۔
ویکسین سے مستفید ہونے والے شہریوں نے اچھے انتظامات پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی ہے اور کورونا کا پھیلاو روکنے کے لئے دیگر شہریوں سے بھی جلد ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔