پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان

Published On 21 December,2020 07:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ، دروش 03، میر کھانی 02 اور کالام میں 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران استور 03 انچ اور مالم جبہ میں 01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق گوپس منفی 11، استور، لہہ منفی 10، سکردو منفی 06، پارا چنار، بگروٹ منفی 05، گلگت، دیر، ہنزہ منفی 04 اور کالام میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے