محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ہلکی دھوپ چمکنے کی خوشخبری سنا دی

Published On 17 December,2020 06:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بھی ہلکی دھوپ چمکنے کی خوشخبری سنا دی ہے، آج رات کے وقت دھند کی شدت گزشتہ روز کی نسبت کم ہوگی۔

آج دن کو چمکنے والی ہلکی دھوپ کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھ گیا، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پو ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کالام منفی 12، استور، لہہ منفی 10، قلات منفی 09، سکردو منفی 08، گوپس، مالم جبہ، کوئٹہ، بگروٹ، زیارت منفی 07، گلگت، دیر، پارا چنار منفی 06، ژوب منفی 05، کاکول اور مری میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے