گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Published On 20 December,2020 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسی دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، لہہ میں منفی 15، گوپس منفی 12، سکردو، استور منفی 11، کالام منفی 9، گلگت، بگروٹ، ہنزہ منفی 7، راولا کوٹ، سرینگر منفی 6، دیر اور پارا چنار میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے