بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Published On 01 December,2020 06:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہا۔

محکمہ موسیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق گوپس، کالام، لہہ، سکردو، پارا چنار منفی 05، استور منفی 03، گلگت منفی 02 اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے