لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد میں‌ موسم سرما کی پہلی بارش، خنکی میں‌ اضافہ

Published On 15 November,2020 08:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اسلام آباد اور فیصل آباد میں‌ موسم سرما کی پہلی بارش سے خنکی میں‌ اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے پشاور، کوئٹہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے میدانی علاقوں‌ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، راولپنڈی میں بھی بادل خوب گرجے برسے۔

گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں برف باری کے سبب شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامان ہے جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت اور دیگر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ابر رحمت برسے گا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے