اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر افغانستان روانہ ہوں گے جس کے دوران افغان قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات اور خطے کی سکیورٹی سمیت معاملات پر بات چیت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی خصوصی دعوت دی تھی ۔ وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر مسعود احمد خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Prime Minister Imran Khan visiting Kabul tomorrow for meeting Afghan President Ashraf Ghani to discuss strengthening of bilateral ties @PakEmbKabul pic.twitter.com/23f4cCAU56
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) November 18, 2020
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے 2 ہزار فوجی اہلکار واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سکیورٹی خلا پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ رواں مارچ میں امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے افغان امن مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب جبکہ ہمسایہ ملک سے امریکی فوج کا انخلا ہو رہا ہے تو ایسی صورتحال میں پاکستان کو خطے کے سکیورٹی کے حوالے سے جو خدشات لاحق ہیں، مذکورہ دورے میں اس حوالے سے بھی پیشرفت متوقع ہے۔