کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کر دیا، بلاول بھٹو نے جب کہا کہ ہم گلگت کو سندھ جیسا بنا دیں گے تو لوگ ڈر گئے، بلاول بھٹو کے بیانیے کی وجہ سے گلگت سے وہ بھی فارغ ہو گئے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے تھا، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو گلگت بلتستان میں گھومنے گئے تھے، گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کی عوام نے سب کو سنا لیکن ووٹ مستقبل کو سمجھ کر دیا، جو لوگ وہاں کئی کئی دن سے تھے انہیں عوام نے مسترد کیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے این سی او سی کے احکامات پر جلسے ختم کر دئیے ہیں، پی ڈی ایم کے نام پر بھی سرکس بند ہونا چاہیئے، این سی او سی کے فیصلوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔