اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے رائے دہی کا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات سیینٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا جذبہ اس بات کی غمازی کرتا کہ وہ تبدیلی کےخواہاں ہیں۔ گلگت بلتستان کےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کر دیں گے کیونکہ انکی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔
آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے رائے دہی کاجمہوری حق استعمال کررہےہیں۔انکاجذبہ اس بات کی غمازی کرتا کہ وہ تبدیلی کےخواہاں ہیں۔گلگت بلتستان کےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کر دیں گے،کیونکہ انکی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 15, 2020
دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر حکومت کی منتقلی اولین ترجیح ہے، حقدار تک اس کا حق پہنچاناا ولین ترجیح ہو گی۔ شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی پر مہرثبت کریں گے۔