گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نتائج میں وقت لگے گا۔ کسی بھی حلقے میں انتخابی عملے کی کمی نہیں تھی۔
چیف الیکشن کمشنر کا میڈٰیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کسی بھی حلقے کا ابھی تک حتمی نیتجہ موصول نہیں ہوا۔ ابھی تک میرے پاس کوئی آفیشل طور پر نتائج نہیں آیا۔ آج کا الیکشن بڑا پرامن رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لیڈروں سے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دینے کی اپیل کی تھی۔ کچھ سیاسی لیڈر الیکشن میں شکوک وشہبات پیدا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن سے لوگ عوام بہت خوش ہے۔ موسم خرابی کی وجہ سے بھی نتائج آنے میں وقت لگے گا۔