گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج عمران خان کی رخصت کا نکتہ آغاز ہونگے: قمر زمان

Published On 05 November,2020 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج عمران خان کی رخصت کا نکتہ آغاز ہونگے۔

قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پہلے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان سے اور پھر ملک سے فارغ کریں گے، مہنگائی کے مارے عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ادویات اور آٹا چینی مہنگی کر کے براہ راست غریب کے پیٹ پر لات ماری گئی، پی ٹی آئی کو لانے والے اور ووٹ دینے والے بری طرح پچھتا رہے ہیں، عوام جھوٹے اور جعلی حکمرانوں کی چھٹی کرانے کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔