پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بی آر ٹی سروس میں خرابیاں دور نہ کی جاسکیں، 40 روز معطل رہنے اور خرابی دور کرنے کے بعد بھی بی آر ٹی رک گئی، انتظامیہ کو بس کے لیے کرین منگوانا پڑ گئی۔
خیبر پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی سے متعلق مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ ملک سعد سٹیشن کے پاس ایک بار پھر رک گئی، بس کو مین روٹ سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ کو کرین منگوانا پڑی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بسوں کو چکراپورا کرنے کے بعد 9 منٹ تک لے اوور اور صفائی کے بعد دوبارہ چلایا جاتا ہے۔
بی آرٹی سروس خرابی کے بعد 24 اکتوبر کو دوبارہ فعال کی گئی تھی تاہم ایک ہفتے کے دوران 2 بار بسوں میں خرابی کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔