پشاور: (دنیا نیوز) بی آر ٹی کو 25 اکتوبر کو بحال کئے جانے کا امکان ہے۔ آلات کی تبدیلی اور دیگر مسائل کے حل کے بعد کمپنی نے بحالی کی سفارش کر دی۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا بسوں کی وائرنگ کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے، بی آر ٹی کی بسیں اور ان کے پرزہ جات وارنٹی میں ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات سے متعلق چینی کمپنی نے رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں غیر معمولی بیرونی حالات اور کم گنجائش کے کیپیسٹرز آگ لگنے کی وجوہات قرار دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ درجہ حرات کنٹرول کرنے والا سافٹ ویئر بھی جلا، ٹی ایم موٹرز کنٹرولر بہتر ماڈل سے تبدیل کر دیا گیا، جو 85 سے بڑھ کر 105 سینٹی گریڈ تک درجہ حرات برداشت کر سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق اضافی فیوز بھی نصب کر دئیے گئے۔