پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹروے پر لینڈنگ کی مشق

Published On 07 October,2020 10:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج لاہور اسلام آباد موٹروے پر لینڈنگ کی مشق کی۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر اور قوم کے لیے واقعی سرمایہ افتخار ہے۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ مشق کا بنیادی ہوا بازوں کو سڑکوں کو بطور رن وے استعمال کرنے کی تربیت دینا تھا۔