بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 16 September,2020 08:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، اوکاڑہ اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان (30 فیصد) ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 43 اور دادو 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے