صوبہ سندھ اور بلوچستان کے علاوہ دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

Published On 03 September,2020 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جمعہ کے روز اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاءالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور خانیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ اس دوران لاہور، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی تیز بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔ اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے ے دوران خیبر پختونخوا، بالائی، وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش کالام میں 39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ 24، پٹن 21، سیدو شریف 19، چترال 16، کاکول 04، بالاکوٹ 03، دیر 02، جھنگ 32، جوہر آباد 15، حافظ آباد 12، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، بہاولنگر 09، اٹک 08، سرگودھا 07، فیصل آباد 06، نورپور تھل 05، خانیوال 02، اسلام آباد 01، گوپس 07، ہنزہ، بگروٹ 04، گلگت01 اور مظفر آباد میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے