بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع

Published On 14 September,2020 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات میں بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بدین میں 19 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دیر 06، ٹھٹہ 04، چھور 02 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت، دادو 43، اور سکھر، بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے