بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

Published On 15 September,2020 08:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دیر 02، کراچی 28، نور پور تھل 04، اور بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 44، دادو اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے