حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو انتقام کانشانہ بنا رہی ہے: رانا ثناء اللہ

Published On 12 September,2020 10:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو انتقام کانشانہ بنا رہی ہے، چیئرمین نیب سے اسسٹنٹ تک سب لوگ یر غمال ہیں، نیب کو سوال بھی اوپر سے آتے ہیں، نیب اپوزیشن کنٹرول ایجنسی ہے۔

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں ہر جگہ مافیا سرگرم ہے، چینی، گندم مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا اے پی سی 20 ستمبر کو ہوگی، مسلم لیگ (ن) اے پی سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پوپوری قوم موٹر وے واقعے پر افسردہ ہے، حکومت کی امن وامان سے کوئی دلچسپی نہیں، سی سی پی او کے رویے سے کیا انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے، پولیس میں جو اصلاحات شہباز شریف نے کیں آج اس کا 10 فیصد بھی موجود نہیں، بلدیاتی انتخابات میں مثبت نتائج حاصل کرنے کیلئے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے پولیس افسران کو لگایا جا رہا ہے جو معاونت کرسکیں۔