بارشیں: اپر چترال کے ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Published On 28 August,2020 11:43 am

پشاور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں، حالیہ بارشوں سے سوات، اپر چترال، شاگرام، تیرات کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

 پی ڈی ایم کے مطابق حالیہ بارش سے سوات، اپر چترال، شاگرام، تیرات میں سیلابی ریلوں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جس سے 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

موسلادھار بارش سے کوہستان میں تباہی ہوئی، سازین اور الائچی میں سیلابی ریلا 19 گھروں کو بہا لے گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں، تین لاشیں نکال لی گئیں۔ سوات کے علاقے مدین میں بارش کے بعد برساتی نالے میں 3 مکان بہہ گئے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے