حکومت نے ٹائیگر فورس ڈے پر ملک بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا اعلان کر دیا

Last Updated On 08 August,2020 03:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے ٹائیگر فورس ڈے پر ملک بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا اعلان کر دیا۔ عثمان ڈار نے کہا شہباز شریف اور بلاول بھٹو سمیت تمام اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں گرین پاکستان کے لئے پودے لگائیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس سے مل کر ملک بھر میں پودے لگائیں گے، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی پودے لگا کر ملک کو سرسبز بنائیں، ٹائیگر فورس پر تنقید کرنے والے خود بھی اس مہم میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کو ہٹلر فورس کا طعنہ دینے والے دیکھ لیں یہ فورس میدان میں آئے گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے فیز میں نوجوانوں نے لائیو سٹاک میں دلچسپی دکھائی، بطور پاکستانی انفرادی و اجتماعی حیثیت میں پودے لگانے ہوں گے کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کا مسئلہ ہے۔