پاکستان کا سیاسی نقشہ گوگل، یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ

Last Updated On 06 August,2020 03:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سیاسی نقشہ گوگل، یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ سیاسی نقشہ اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر بھجوایا جائیگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سیاسی نقشے میں عالمی قوانین، معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی، پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھارتی دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔