قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اب یکم جون کو ہو گا

Last Updated On 30 May,2020 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی رابطہ کمیٹی کا اتوار کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس اب یکم جون ‏کوہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کا معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی ‏زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس اب 31 مئی کے بجائے یکم جون کو ہو گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ‏‏اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اورمتعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں ‏عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ ‏دیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی باہمی ‏مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ ‏کرے گی۔ قومی رابطہ کمیٹی ‏کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے ‏گئے اقدامات پرغور ہو گا، ٹرین سروس کومزید فعال کرنے ‏پرمشاورت کرے گی۔ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے ‏فیصلوں کی توثیق ‏ہوگی۔