اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں کورونا وباء کی صورت حال سنگین ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 120 تک پہنچ گئی جبکہ 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیسز کی تعداد 3 ہزار سے بڑھنے پر اسلام آباد کے ہسپتال صورت حال سے نمٹ نہیں سکیں گے، وفاقی دارلحکومت میں کل 90 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جبکہ قرنطینہ سینٹرز میں بھی مزید گنجائش نہیں ہوگی، لاک ڈاون ممکن نہیں تو لوگوں کی جانیں بچانے کی طرف توجہ دینا ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے صرف آئی 10 سیکٹر میں کورونا کے 157 پازیٹیو کیسز موجود ہیں، دوسرے شہروں کے آنے والے کورونا کے 63 مریض بھی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔