اسلام آباد: (دنیا نیوز) شبلی فراز نےکہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلامو فوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے، کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔