اسلام آباد : (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کراچی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 97 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں زور کا جوڑ سانحے کے دوران بھی برقرار ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ معیشت کریش، کرنسی کریش، صنعت کریش، زراعت کریش، برآمدات کریش، ریلوے کریش، جہاز کریش، کشمیر کریش، سی پیک کریش، امن عامہ کریش، گورننس کریش، سمندر کی گیس کریش۔ جس حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت اور تکبر پہ ہوگی وہ کریش ہی ہو گی۔
جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں- معیشت کریش، کرنسی کریش، صنعت کریش، زراعت کریش، برآمدات کریش، ریلوے کریش، جہاز کریش، کشمیر کریش، سی پیک کریش، امن عامہ کریش، گورننس کریش، سمندر کی گیس کریش۔۔۔۔۔ جس حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت اور تکبر پہ ہوگی وہ کریش ہی ہوگی۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 23, 2020
احسن اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ، ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سینکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے اور آپکو چرب زبانی سے فرصت نہیں!
یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 23, 2020
ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سینکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے اور آپکو چرب زبانی سے فرصت نہیں!
ان سب باتوں کا جواب ہے لیکن یہ موقع نہیں
کہیں نہیں جاتی آپکی سیاست؛ پھر کر لیجیے گا، ابھی دلاسہ دینے کا وقت ہے، غم بانٹنے کا لمحہ ہے
اللہ پاک آپکو عقل دے https://t.co/QZqj6RL60C
انہوں نے مزید لکھا کہ ان سب باتوں کا جواب ہے لیکن یہ موقع نہیں، کہیں نہیں جاتی آپکی سیاست؛ پھر کر لیجیے گا، ابھی دلاسہ دینے کا وقت ہے، غم بانٹنے کا لمحہ ہے، اللہ پاک آپ کو عقل دے۔