اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ کورونا سے پیدا صورتحال کے ساتھ ساتھ 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔
ملک میں کورونا کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، کورونا صورتحال میں حکومتی اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی، کابینہ گزشتہ اجلاس کے ای سی سی فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ ادارہ شماریات کے رکن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔