اسلام آباد: (دنیا نیوز) معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے پالیسی تبدیل کی، باہر سے آنے والوں کا اب فوری ٹیسٹ ہوگا، گھر میں قرنطینہ کی اجازت دی جائے گی، جہاز میں بھی سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا جائے گا، ہیلتھ ایکسپرٹ فیصلہ کریں گے کون گھر جاسکتا ہے۔
معاون خصوصی معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 ہزار پاکستانیوں کو واپس لاچکے، 22 ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے، تارکین وطن کو محفوظ طریقے سے لا رہے ہیں، بیرون ملک سے آنیوالوں کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے، صوبوں کی مشاورت سے پالیسی میں تبدیلی لائے ہیں، صوبوں کو ہدایت کر دی 24 گھنٹے کے اندر رزلٹ آئے۔
معید یوسف کا کہنا تھا گھر میں قرنطینہ کی اجازت دی جائے گی، سیالکوٹ ایئر پورٹ کو رواں ہفتے آپریشنل کر دیں گے، عید سے پہلے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، ہماری نئی پالیسی سے ٹیسٹنگ لیبارٹریز پر بوجھ بڑھے گا۔