اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں تمام بین الاقوامی پروازوں کی 15 مئی جبکہ اندرون ملک پروازوں کی مدت پر پابندی میں 13 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے جس کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں ملکی و غیر ملکی پروازوں پر سے پابندی اٹھانے کے سلسلے میں سفارشات پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 9 مئی سے بڑھا کر 15 مئی کی جائے تاہم خصوصی ڈپلو میٹک پروازوں، ایئر ایمبولینس، کمرشل کارگو اور طبی سامان لانے والی پروازوں کو وزارت دفاع کی طرف سے اجازت دی جائے گی۔