کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے: وزیراعظم

Last Updated On 06 May,2020 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، خدمت کا یہی جذبہ ہمارے معاشرے کی اصل طاقت اور خوبی ہے۔

وزیراعظم سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی ہے جس میں مسلم ممالک کے مابین تہذیب و ثقافت شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا اسلامی تعلیمات، تاریخ و تمدن، معاشرتی خصائل اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے، انسانیت کے احترام، احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا ہمارا مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھری انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے، دنیا میں کہیں بھی مقیم پاکستانی مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔