وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا، چاروں صوبوں کے ارکان اسمبلی شریک ہونگے

Last Updated On 04 May,2020 12:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج سہ پہر 12 بجے طلب کرلیا۔ پنجاب، خیبرپختوانخواہ، سندھ، بلوچستان سے ارکان اسمبلی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سندھ سے پی ٹی آئی ارکان گورنر ہاوس کراچی میں شرکت کریں گے، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان ارکان کیلئے متعلقہ کمشنر آفسز میں انتظامات مکمل کرلئے گئے، کابینہ وزراء اور اسلام آباد سے ارکان قومی اسمبلی وزیر اعظم ہاوس سے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کورونا صورتحال سے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے، ارکان اسمبلی کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا جائے گا، ملکی معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ ہو گی، وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے تحفظات سنیں گے، حکومتی ریلیف پیکجز، ٹائیگر فورس سے متعلق بریفنگ ہو گی۔