کشمیریوں کی تحریک بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہے: وزیراعظم

Last Updated On 06 May,2020 02:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، کشمیریوں کی تحریک بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق خبردار کر رہا تھا، دراندازی کے حالیہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔