کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چین کا مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

Last Updated On 14 April,2020 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چینی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور اس کیخلاف مدد کیلئے مزید ڈاکٹرز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی ڈاکٹرز کو لے کر خصوصی طیارہ سترہ اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ خصوصی طیارے میں آٹھ چینی ڈاکٹر ارومچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی ڈاکٹرز پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔ طیارہ اسلام آباد سے واپس جاتے ہوئی کارگو ارومچی لے جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرواز کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔