اداکارہ حریم فاروق کو برائیڈیل شوٹس کی یاد ستانے لگی

Last Updated On 14 April,2020 05:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار خود کو قرنطینہ کیے ہوئے ہیں، اس دوران فراغت کے لمحات میں فنکار اپنی روز مرہ کی معمولات زندگی کی اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر دیتی رہتی ہیں، اب پاکستان کی نامور اداکارہ حریم فاروق کو، جو ان دنوں گھر میں ہیں، کو اپنے برائیڈل شوٹس کی یاد آنے لگی۔

انسٹا گرام پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے پرانے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن کے دوران وہ پرانے فوٹو شوٹ دیکھ کر ہی گزارا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برا وقت ہمیشہ نہیں رہتا، یاد رکھیں اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے: حریم فاروق

مشہور اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے کام کو بہت یاد کرتی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی مشہور اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ یہ اللّہ کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے، بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حریم فاروق نے اپنی خوبصورتی کے راز بتا دیئے

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حریم فاروق نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اُنہوں نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ حریم فاروق نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں سب سے پہلے تو شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی شاعری کے کچھ اشعار لکھے۔

سورج نے دیا اپنی چھاؤں کو یہ پیغام
دُنیا ہے عجیب چیز کبھی صبح کبھی شام

انسٹا گرام پر اداکارہ نے لکھا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ اندھیرے کے بعد ہمیشہ روشنی آتی ہے یہ ہی اللّہ کا نظام ہے، دُنیا میں اچانک جو تبدیلی آئی ہے یہ ناگزیر ہے لیکن کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا ہے اِسی طرح بُرا وقت بھی ایک دن ختم ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: حریم فاروق

اُنہوں نے لکھا کہ اِس لیے ضروری ہے کہ ہم اِس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور مثبت رہیں، انشا اللّہ اچھا وقت بہت قریب ہے۔

حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ لوگ مثبت رہنے کےلیے کیا کر رہے ہیں؟۔