اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بحریہ ٹاون، این ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانچویں روز بھی سپرے اور فیومنگ کا عمل جاری ہے، آج شہزاد ٹاون میں سپرے کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد اسد اللہ کے مطابق آج شہزاد ٹاون کے اندر مساجد مارکیٹ اور گلیوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔ بحریہ ٹاون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں بحریہ ٹاون فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور 12 واٹر بوزرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ تنگ گلیوں میں ہینڈ سپرے مشینز کے ذریعے صفائی کی جا رہی ہے۔
شہزاد ٹاون میں سپرے اور سڑکوں کی صفائی کے بعد انتطامیہ کی ہدایت کے مطابق مزید علاقوں میں سپرے کیا جائے گا۔