اسلام آباد: (دنیا نیوز) کیمبرج کی او اور اے لیول امیدواروں کے بغیر امتحان پاس کی پالیسی جاری، دنیا بھر کے طلبہ تاریخ میں پہلی بار سکول کارکردگی کی بنیاد پر نتائج حاصل کرینگے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر امتحان گریڈنگ کا فیصلہ تعلیمی سفر کو بغیر خلل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا، کیمبرج امتحانی بورڈ سکول کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر گریڈ اور سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، او اور اے لیول پرائیویٹ امیدوار بھی بغیر امتحان پاس کر دئیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر کیمرج پاکستان عظمیٰ یوسف کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ساتھ وہی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا جو سکولوں کے طلبا کے ساتھ رکھا گیا ہے، جو کبھی کسی سینٹر میں نہیں پڑھے ان کے گریڈ کے اندارج کے وقت احتیاط برتی جائے گی۔