سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی میں کورونا کے علاج کے لیے ممکنہ دو ویکسین کا تجربہ رواں ہفتے کیا جائے گا۔
کورونا کے خلاف بڑی پیش قدمی، آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی نے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ممکنہ طور پر دو ویکسین کا رواں ہفتے تجربہ کیا جائے گا۔ سائنس دانوں کادعویٰ ہے کہ ویکسین کا پہلا نتیجہ جون میں حاصل ہو گا۔
ادھر چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ ایسی متعدد اینٹی باڈیز ڈھونڈ لی ہیں جو کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں موثر ثابت ہوتی ہیں۔