لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی عمران مسعود نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث نجی یونیورسٹیوں کو تالے لگ گئے، طلبا کا سب سے بڑا مسئلہ یونیورسٹیوں تک رسائی ہے۔
عمران مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مہنگائی عروج پر چلی گئی، عوام کو مشکلات ہیں، پاکستان میں 9 فیصد بچے سکول جاتے ہیں، حیران ہوں وزیراعظم کو نہیں پتہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے، اعلیٰ تعلیم تک رسائی 7 فیصد تک رہ گئی، ہائر ایجوکیشن کو ترجیح دی جائے، ہمیں تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے۔
عمران مسعود کا کہنا تھا پنجاب میں 55 سرکاری، 25 پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں، ٹریول اور ریسرچ کے حوالے سے گرانٹ بند کر دی گئی، حکومت مستحق طلبا کو وظیفہ فراہم کرے، پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ 7 ارب روپے ہے۔