چشتیاں: (دنیا نیوز) ضلع بہاولپور کے علاقے چشتیاں میں شادی کے دوسرے روز دلہن خاوند کو چکمہ دیکر فرار ہو گئی، تین تولہ سونے کے ساتھ قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقہ بلال کوٹ کے رہائشی محمد قاسم کے ساتھ شادی کے نام پر فراڈ ہوا، گزشتہ روز سمیرا نامی خاتون کاقاسم کے ساتھ وکیل کے چیمبر میں نکاح ہوا۔ شادی کے دوسرے روز ہی دلہن خاوند کو چکمہ دے کر فرار ہو گئی۔
دلہن سمیرا اور اس کی ساتھی گھر والوں کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے، دلہن سمیرا 3 تولہ سونا، نقدی اور کپڑے بھی ساتھ لے گئی۔
دوسری طرف غمگین دلہے قاسم نے انصاف کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے نام پر فراڈ کرنے والی دلہن کو گرفتار کیا جائے۔