لاہور: (دنیا نیوز) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لاہور مفخر عدیل آج صبح سے لاپتہ ہیں۔ جس کا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفخر عدیل کا آج صبح اچانک موبائل فون بند ہوگیا تاحال ان کا کچھ سراغ نہیں لگایا جاسکا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل آج صبح پبلک سروس کمیشن جانے کے لیے نکلے لیکن نہ پہنچے، مفخر عدیل کے دوست شہباز بھی لاپتہ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز کو مفخر عدیل نے گھر سے پک کیا اور گھر ہی ڈراپ کیا لیکن وہ بھی گھر نہ پہنچا۔ آج صبح مفخر عدیل بھی گھر سے نکلے اور واپس نہ آئے جبکہ فون بھی بند ہے۔
ایس ایس پی مفخر عدیل کی زوجہ کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرائی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی مفخر عدیل بٹالین 2007-2008ء بطور اے ایس پی بھرتی ہوئے۔ مفخر عدیل کسی خفیہ انویسٹی گیشن میں 8 فروری سے مصروف تھے۔
دوسری طرف ایس پی صدر غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ گھنٹے سے موبائل فون بند، فیملی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، ایس ایس پی مفخر عدیل پنجاب کانسٹیبلری لاہور میں تعینات ہیں، فیملی نے تھانے میں درخواست نہیں دی،درخواست ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔