اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانیوں کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے وزیراعظإ سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف کیا۔ ان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیے جس کے باعث مولانا کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ درج کیا جائے۔